شریف فیملی مقدمہ: سماعت ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی کی احتساب عدالت نے جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ان کے بھائی میاں شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف دائر ریفرنسوں کی سماعت انیس جون تک ملتوی کر دی ہے۔ شریف خاندان کے خلاف یہ ریفرنس حدیبیہ پیپر ملز، اتفاق فونڈری اور رائے ونڈ میں غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے قائم کیے گئے ہیں۔ جمعرات کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ان مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تو نیب کے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل ذوالفقار بھٹہ نے عدالت کو بتایا کہ نیب کا عملہ قومی مصالحتی آرڈیننس کے تحت مقدمات کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے لہذٰا انہیں ان مقدمات کے بارے میں اعلٰی حکام کی طرف سے ہدایات نہیں ملی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی جائے جس پر عدالت نے سماعت انیس جون تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ شریف برادران کے یہ تمام مقدمات سنہ دو ہزار میں درج کیے گئے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے بارہ اپریل سنہ دو ہزار ایک میں نیب کی درخواست پر ان مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی تھی تاہم ملزمان کی وطن واپسی کے بعد نیب نے ان مقدمات کو دوبارہ سماعت کی درخواست دی تھی۔
نیب کے ڈپٹی پراسکیوٹر ذوالفقار بھٹہ کے مطابق حدبیہ پیپرز ملز کے مقدمے میں نو افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں میاں محمد شریف مرحوم، نواز شریف، شہباز شریف، میاں عباس شریف، حسین نواز، حمزہ شہباز، شمیم اختر بیوہ محمد شریف، صبیحہ عباس زوجہ میاں عباس شریف اور نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر شامل ہیں۔ اتفاق فونڈریز کے مقدمے میں چھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں میاں محمد شریف، نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، مختار حسین اور کمال قریشی شامل ہیں جبکہ رائے ونڈ میں واقع اثاثہ جات کے مقدمے میں میاں محمد شریف ان کی اہلیہ شمیم اختر اور میاں نواز شریف نامزد ملزم ہیں۔ تاہم میاں نواز شریف کے والد محمد شریف کی وفات کے بعد عدالت نے اُن کانام ان مقدمات سے خارج کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں نیب درخواست کی سماعت ملتوی15 August, 2007 | پاکستان شریف خاندان،نیب مقدمے پھرشروع17 August, 2007 | پاکستان شریف برادران پر مقدمات کی حیثیت23 August, 2007 | پاکستان شریف فیملی کیسز، سماعت پھر ملتوی13 September, 2007 | پاکستان ’اب وارنٹ جاری نہیں ہو سکتے‘25 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||