کاغذات نامزدگی کے لیے آخری دِن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں چھبیس جون کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا آج آخری دن ہے اور الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام سات بجے تک اُمیدواروں کے کاغذات وصول کریں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے بی بی سی کو بتایا کہ اُمیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری دو روز میں کاغذات وصول کرنے کے اوقات میں چار گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی وصول نہیں کیے جائیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چودہ مئی سے ان کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہوجائے گا جو کہ بیس مئی تک جاری رہے گا جبکہ کاغذات مسترد ہونے کی صورت میں ٹربیونل کو درخواستیں چوبیس مئی کو جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ اس ضمن میں تشکیل دیئے گئے ٹربیونل اکتیس مئی تک ان درخواستوں پر فیصلے سنائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اُمیدوار دو جون کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور اُسی روز ان ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے ناموں کی فہرست شائع کر دی جائے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے پیر کے روز حلقہ این اے باون سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں یہ نشست چوہدری نثار علی خان نے خالی کی ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کی اڑتیس نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جس میں سے قومی اسمبلی کی آٹھ اور ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تیس نشستیں شامل ہیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں جن میں قومی اسمبلی کی چھ اور صوبائی اسمبلی کی سترہ نشستیں شامل ہیں۔ | اسی بارے میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان14 April, 2008 | پاکستان ضمنی انتخابات: تاریخ میں تبدیلی17 April, 2008 | پاکستان ضمنی انتخابات کے التوا کی مذمت05 May, 2008 | پاکستان ضمنی انتخابات اب چھبیس جون کو07 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||