BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 May, 2008, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صرف عارضی تعطل ہے: پی پی پی

آصف زرداری اور نواز شریف
آصف زرداری لندن سے واپس پہنچ کر مسلم لیگ سے دوبارہ گفتگو شروع کریں گے
پیپلز پارٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا فیصلہ معزول ججوں کی بحالی اور پارلیمان کی مضبوطی کے عمل میں عارضی تعطل ہے یہ ختم نہیں ہوا ہے۔

تاہم پارٹی ترجمان اور سابق سینٹر فرحت اللہ بابر نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اتحاد کو کمزور اور معزول ججوں کی بحالی کو مشکل بنا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی وزارتوں کو پُر نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلہ کو بات چیت اور باہمی اتحاد کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

البتہ انہوں نے واضح کیا کہ سالانہ بجٹ کے سر پر ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں کے وزارت خزانہ کو زیادہ دیر تک خالی رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل وقتی وزیرِ خزانہ کا موجود ہونا ضروری ہے۔

انہوں میاں نواز شریف کے راولپنڈی سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا کوئی اُمیدوار ان کے مقابلہ میں کھڑا نہیں کرے گی۔ اس اعلان سے بظاہر اعتزاز احسن کا اس حلقے سے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنا اب مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

فرحت اللہ بابر نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ حکومت پنجاب سے اپنی حمایت واپس نہیں لیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ان کی پارٹی کو یقین ہے کہ وہ اس مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کر لیں گے اور ججز کو بحال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ معزول ججوں کو موجودہ ججوں پر اثر انداز ہوئے بغیر بحال کیا جائے گا اور اب دیکھنا یہ ہے کے یہ کام کتنے اچھے طریقے سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی ملاقات کے بعد بہت سے قانونی ماہرین نے مختلف آرا دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھا کر 25 کر دی جائے گی۔ ان کا موقف تھا کہ وزیراعظم قانونی طور پر ججوں کی تعداد کو سترہ سے بڑھا کر پچیس نہیں کر سکتا اور اسے باقاعدہ پارلیمانی ایکٹ کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آئندہ دو دن میں پاکستان واپس آجائیں گے اور مسلم لیگ کے ساتھ گفتگو دوبارہ شروع کر دیں گے۔

اسی بارے میں
لندن میں مذاکرات ناکام
09 May, 2008 | پاکستان
’حقائق چھپانے کی کوشش‘
30 April, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد