BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 April, 2008, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تین سینیٹروں کی کامیابی کا اعلان

ظفر اقبال جھگڑا
ظفر اقبال جھگڑا بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی تین خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے اُمیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی محمد عدیل ، پاکستان مسلم لیگ نواز سے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور جمیعت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

اٹھارہ فروری کو ملک میں ہونے والے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر اسفندیار ولی اور سینیٹر مہتاب خان عباسی کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد صوبہ سرحد سے سینیٹ کی یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

ان دونوں نشستوں پر کسی اور نے کاعذات جمع نہیں کروائے تھے جس کی وجہ سے حاجی محمد عدیل اور اقبال ظفر جھگڑا کو کامیاب قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ نے ان نشستوں پر اپنے اُمیدواروں مولانا عبدالجلیل جان اور مولانا رفیع اللہ قاسمی کو کھڑا کیا تھا تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

صوبہ بلوچستان سے جمعت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹر منتخب ہوئے ہیں یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ قاف کے سینیٹر محمد سرور کاکڑ کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن وہ اس میں شکست کھا گئے تھے۔

اُدھر الیکشن کمیشن نے اٹھارہ جون کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی اڑتیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سرکاری ملازمین، عوامی عہدے رکھنے والوں، فوجی اہلکاروں اور پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ جو اُن علاقوں میں نہیں رہتے جہاں پر ان کے ووٹروں کا اندراج ہے اُن کے لیے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ دو جون مقرر کی ہے۔

ان انتخابات کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشوں پر تعینات ہونے والے پولنگ سٹاف جن میں پریذائیڈ نگ افسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر، اور پولنگ افسر شامل ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں سات جون تک جمع کروا دیں۔

پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کے لیے ایک خصوصی درخواست فارم بھی چھپوائے گئے ہیں اور یہ درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ افسر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد