منشیات کیس، سماعت ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی ایک عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزام میں درج مقدمہ پر کارروائی سترہ مئی تک ملتوی کردی ہے۔ آصف علی زرداری کے خلاف نواز شریف کے دورِ حکومت میں سنہ انیس سو ستانوے میں ایک زیر حراست ملزم عارف بلوچ کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں۔اس مقدمے کی دیگر ملزم عارف بلوچ اور شورنگ خان ہیں لیکن شورنگ خان کا چند سال قبل انتقال ہوگیا۔ آصف زرداری کے خلاف منشیات کیس کا تفتیشی افسر عاشق مارتھ بھی گزشتہ ہفتے کو ذاتی دشمنی کی وجہ سے قتل ہوگیا ہے۔ سینچر کو آصف علی زرداری کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ نے ایک متفرق درخواست دی جس میں کہا گیا کہ ان کے مؤکل بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ اس لیے آصف زرداری کو عدالت میں ان کی مصروفیات کی بنا پر ایک مرتبہ کے لیے پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے۔ مقدمے کی سماعت کرنے والے جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ وسیشن جج اعجاز الحسن اعوان کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے مقدمہ پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اور مقدمہ پر سماعت کے لیے سترہ مئی کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ آصف علی زرداری اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں اور ان کی بریت کے لیے درخواست بھی عدالت کے روبرو زیر سماعت ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی عناد کا نتیجہ ہے اور عدالت میں پیش کی گئی شہادتوں کی بنا پر استغاثہ آصف زرداری کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف یہ واحد مقدمہ ہے جو ابھی تک عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ آصف زرداری کے خلاف دیگر تمام مقدمات حال ہی میں ختم ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں زرداری پر منشیات کیس کی سماعت27 March, 2008 | پاکستان مرتضٰی قتل کیس کی سماعت ملتوی 02 April, 2008 | پاکستان مرتضی بھٹو قتل میں زرداری بری09 April, 2008 | پاکستان حیدرآباد :زرداری قتل کیس میں بری16 April, 2008 | پاکستان زرداری کیس: تفتیشی افسر قتل20 April, 2008 | پاکستان ضروری ہوا تو وزیراعظم: زرداری 19 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||