عزیزاللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ |  |
 | | | دھماکے کے بعد گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے |
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے اور دوسرے دھماکے میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ لوٹی کے قریب اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے جس سے کو گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔ یہ دھماکہ ڈیرہ بگٹی شہر سے کوئی بیس کلومیٹر دور ہوا ہے۔ ادھر سنگسیلہ کے قریب فرنٹیئر کور کے غزہ بند سکاؤٹس کے اہلکار راستے پر بارودری سرنگیں تلاش کر کے انہیں ناکارہ کرنے کے کام کر رہے تھے کہ اچانک ایک دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ وزیراعلٰی نواب اسلم رئیسانی اور گورنر ذوالفقار مگسی نے بلوچستان میں آپریشن بند اور دو طرفہ جنگ بندی کی اپیلیں کی ہیں لیکن اس کے باوجود ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے علاقہ کاہان سے پر تشدد کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔
|