’مقامی طالبان کے ہاتھوں تین ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی طالبان نے مبینہ طور پر تین افراد کو سرعام گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سنیچر کی صبح ساڑھے دس بجے جنوبی وزیرستان کے محسود علاقے مکین میں مسلح طالبان نے اپنے دفتر کے سامنے تین افراد کو سر عام گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ ہلاک کیے جانے والوں میں ایک افغان مہاجر سمیت دو مقامی افراد بتائے جا رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے دعوٰی کیا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے افراد نے ان کے ساتھی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان افراد کو قبائلی روایات کے مطابق لشکر کشی کر کے قتل کیا گیا ہے کیونکہ بقول ان کےانہوں نے ایک مقامی شخص کو ہلاک کردیا تھا۔ اس سے دو ہفتے قبل بھی نامعلوم افراد نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں طالبان کے ایک مقامی کمانڈر مولوی مطیع الرحمن کو ہلاک کردیا گیا تھا۔طالبان ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ مولوی مطیع الرحمن نےا س سال جنوری میں فوجی آپریشن کے دوران اپنے ایک ساتھی کمانڈر کو مبینہ طور پر ہلاک کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں ’دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں‘18 April, 2008 | پاکستان ’پاکستان فیصلے پر نظرثانی کرے‘18 April, 2008 | پاکستان وزیرستان:’سینکڑوں ہلاک، ہزاروں بےگھر‘18 April, 2008 | پاکستان مہمند ایجنسی میں دائی کی ہلاکت18 April, 2008 | پاکستان طالبان سے مفاہمت کہاں تک جائے گی؟03 April, 2008 | پاکستان طالبان کی’غازی اسلام کانفرنس‘14 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||