قومی اسمبلی: کارٹون کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی نےمنگل کو اتفاق رائے سے منظور کی جانے والی ایک قرار داد میں ڈنمارک میں پیغمبر اسلام کے کارٹونوں اور ایک ڈچ فلم کی تیاری کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے چارٹر میں تمام انبیاء کی عزت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی شام ڈپٹی سپیکر کی صدارت میں شروع ہوا تو مسلم لیگ (ن) کے صاحبزادہ محمد فضل کریم نے بعض مغربی ممالک میں پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کی اشاعت اور فلم کی تیاری کے معاملے پر قرار داد پیش کی۔ ان کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے ایوان کے سامنے اسی موضوع پر حکومت کی جانب سے تیار کردہ ایک قرار داد رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی ڈنمارک سے احتجاج کرچکا ہے اور اس نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس شخص کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارٹونوں اور فلم سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی عملی اقدامات کا تقاضا کیا۔ اس کو ڈپٹی سپیکر نے فوری طور پر ایوان کے سامنے رکھا جس نے اسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ لیکن صاحبزادہ فضل کریم نے ڈپٹی سپیکر سے احتجاج کرتے ہوئے اس قرار داد پر اظہار خیال کا موقع مانگا۔ اس کے بعد حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے کئی اراکین نے تقاریر کیں اور ان کارٹونوں کے خالق اور ڈنمارک کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ کسی نے ڈنمارک کے سفیر کو بے دخل کرنے تو کسی نے اس ملک کے اقتصادی بائیکاٹ کی اپیل کی۔ ایک رکن طارق فضل چودھری نے ایوان کی کارروائی کے آغاز میں تلاوت کے بعد نعت شامل کرنے کی بھی تجویز دی۔ بحث کے دوران وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی ایوان میں موجود تھے۔ بحث میں حصہ لینے والے دیگر اراکین میں پیرزادہ سید عمران، حامد سعید کاظمی، اکرم مسیح، بشری رحمان، عطیہ عنایت اللہ، خوش بخت شجاعت اور حیدر عباس رضوی بھی شامل تھے۔ | اسی بارے میں کارٹون: کراچی میں ہڑتال اور فائرنگ14 March, 2008 | پاکستان اسلام مخالف فلم کے خلاف مظاہرے07 March, 2008 | پاکستان کارٹون ہنگاموں کے ملزمان بری27 February, 2007 | پاکستان ڈنمارک:غیرت کے نام پر قتل پر سزا28 June, 2006 | پاکستان غیرملکی اخباروں کے خلاف مقدمہ25 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||