BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 April, 2008, 17:19 GMT 22:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: کئی اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

کراچی میں تشدد
ایم اے جناح روڈ پر چند گاڑیوں اور کچھ دفاتر کو بھی نذر آتش کیا گیا ہے
کراچی میں ہنگامہ آرائی کے دوران سات افراد کی ہلاکت اور مختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی املاک کے علاوہ دو درجن سے زائد گاڑیوں کو نذرِ آتش کیے جانے کے بعد سندھ حکومت نے فوری طور پر بدھ کی رات پولیس کے اعلٰی افسران کے تبادلے کردیے ہیں۔

صوبائی محکمۂ داخلہ کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے بعد کراچی پولیس کے تینوں زونوں کے ڈی آئی جی آپریشنز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


محکمۂ داخلہ کے اس فیصلے کے مطابق ڈی آئی جی جنوبی جاوید بخاری کی جگہ اقبال محمود، ڈی آئی جی شرقی سلمان سید کی جگہ بشیر میمن اور ڈی آئی جی مغربی فلک خورشید کی جگہ واجد علی درانی کو تعینات کیا گیا ہے۔

کراچی کے جس علاقے یعنی صدر ٹاؤن میں جہاں امن و امان کی صورتحال سب سے زیادہ دگرگوں رہی وہاں کے ایس پی کیپٹن (ریٹائرڈ) طاہر نوید کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے نومنتخب وزیرِاعلٰی سید قائم علی شاہ کے حلف اٹھانے کے دوسرے ہی روز پولیس میں اعلٰی پیمانے پر پہلی مرتبہ تبادلے کیے گئے ہیں۔

محکمۂ داخلہ کے حکام کے مطابق ان تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جمعرات کو جاری کردیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد