کوئٹہ:سپیکر،ڈپٹی نےحلف اٹھالیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر شپ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رکن اسمبلی اسلم بھوتانی اور جمعیت علماءاسلام کے مطیع اللہ آغا بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نواب اسلم رئیسانی نے قائد ایوان کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ قائدِ ایوان کا انتخاب بدھ کو ہو گا۔ نواب اسلم رئیسانی کے علاوہ کسی اور نے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اسلم رئیسانی کو اس وقت باسٹھ اراکین کے ایوان میں اکسٹھ اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لیے انتخاب منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ہوا جس میں سابقہ اسمبلی کے سپیکر جمال شاہ کرکڑ نے اسلم بھوتانی کی بطور سپیکر بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔ بعد ازاں اسلم بھوتانی نے مطیع اللہ آغا سے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔ ان یاد رہے کہ پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلوچستان اسمبلی میں ہوا تھا جس میں پیپلزپارٹی کے شفیق احمد اور قاف لیگ کے اسلم بھوتانی کے ناموں پر غور کیا گیا تھا اور بعد ازاں اسلم بھوتانی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ طے کیے گئے معاہدے کے تحت ڈپٹی سپیکر کا عہدہ جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کو دیا گیا تھا جس پر جماعت نے غور کے بعد سابق وزیر اطلاعات مطیع اللہ آغا کو امیدوار نامزد کیا تھا۔ اسلم بھوتانی کا تعلق بلوچستان کے علاقہ دریجی سے ہے اور سابق دور میں وہ بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رہے ہیں۔ ان کے بڑے بھائی سردار صالح بھوتانی اس وقت بلوچستان کے نگراں وزیراعلٰی ہیں۔ سردار اسلم بھوتانی اور ان کے گھرانے کے افراد گزشتہ آٹھ انتحابات میں اپنے علاقے سے منتخب ہوتے آئے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر مطیع اللہ آغا کا تعلق پشین سے ہے اور جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے اہم رکن ہیں۔ وہ سابق دور حکومت میں وزیرِ اطلاعات رہ چکے ہیں۔ | اسی بارے میں فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد07 April, 2008 | پاکستان اپوزیشن کا کام کریں گے: اچکزئی02 April, 2008 | پاکستان بلوچستان آپریشن بند کیا جائے: گورنر06 April, 2008 | پاکستان اختر مینگل کی رہائی کے لیے ہڑتال13 March, 2008 | پاکستان خلاف توقع صوبائی حکومتوں کےامکان؟17 March, 2008 | پاکستان بلوچستان اسمبلی کیا کر پائے گی؟09 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||