BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 April, 2008, 23:30 GMT 04:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اپوزیشن بینچ سے سپیکر کی کرسی تک

سندھ اسمبلی کے سپیکر نثار احمد کھوڑو
نثار کھوڑو کا تعلق بینظیر بھٹو کے ضلعہ لاڑکانہ سے ہے
سندھ اسمبلی کے نو منتخب سپیکر نثار احمد کھوڑو اکیس سال کے سیاسی سفر کے بعد اس مسند پر پہنچے ہیں۔

نثار کھوڑو خاندانی طور پر سیاسی پس منظر رکھتے ہیں اور ان کے چچا ایوب کھوڑو سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں ۔

نثار کھوڑو کا تعلق بینظیر بھٹو کے ضلع لاڑکانہ سے ہے، وہ بائیس ستمبر انیس سو پچاس کو لاڑکانہ کے قریبی علاقے عاقل شاہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی پیدائش سے دو ماہ قبل ان کے والد محمد نواز کھوڑو انتقال کرگئے اور ان کے چچا ایوب کھوڑو نے ان کی پرورش کی۔

نثار کھوڑو نے ابتدائی تعلیم پائلٹ سکول لاڑکانہ سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم (ماسٹرز کی ڈگری) جامعہ کراچی سے مکمل کی۔

انہوں نے سیاسی سفر کی ابتدا اصغر خان کی جماعت تحریک استقلال سے کی، اور اسی لیے مخالفین ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے معاملے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ انیس سو ستاسی میں وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

انیس سو نوے میں انہیں پیپلز پارٹی لاڑکانہ کا صدر منتخب کیا گیا اور اسی سال انہیں سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن رہنما بھی نامزد کر دیا گیا۔ تین سال کے بعد انیس سو ترانوے میں وہ پارٹی کے صوبائی نائب صدر مقرر کیے گئے۔

پیپلز پارٹی کے حلقوں میں نثار کھوڑو کا شمار ذہین اور مدلل گفتگو کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ انہیں انیس سو ستانوے میں پارٹی کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا اور سن دو ہزار دو میں وجود میں آنے والی اسمبلی میں انہیں قائد حزب اختلاف منتخب کیا گیا۔

سخت سیاسی مشکلات کے دور میں انہوں نے بھرپور انداز سے اپنا کردار ادا کیا، اور وہ ایم ایم اے کو بھی ساتھ لے کر چلے۔

نثار کھوڑو پیشے کے لحاظ سے زمیندار ہیں۔ پیپلز پارٹی کی انیس سو ترانوے اور ستانوے کے حکومتی ادوار میں انہیں صوبائی وزیر مقرر کیا گیا تھا۔وہ چھ مرتبہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

ان کی کوششوں سے سندھ میں اینٹی تھل کینال ایکشن کمیٹی قائم ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی بھی شامل تھی جس نے پورے صوبے میں جلسے منعقد کیے۔

نثار کھوڑو سندھ میں وزرات اعلیٰ کی دوڑ میں بھی شامل رہے مگر بعد میں انہیں پارٹی نے سپیکر کے لیے نامزد کیا۔

شہلا رضا نئی ڈپٹی سپیکر
ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کا سیاسی سفر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد