’پیمرا کو ہی ختم کیا جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی صحافیوں کی تنظیموں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے میڈیا کی آزادی کے منافی قوانین کے خاتمے اور صحافیوں کی بہبود کے لیے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے تاہم انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل مظہر عباس کا کہنا ہے کہ’یہ اقدامات بڑے خوش آئند ہیں اور نہ صرف یہ کہ پیمرا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے جو بات ہوئی ہے بلکہ ساتویں ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد اور آئی آر او 2002ء کا خاتمہ بڑے مثبت اقدامات ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان پر صدر پرویز مشرف نےگزشتہ سال تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے جہاں تمام نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کروا دی تھیں وہیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لیے دو الگ الگ ترمیمی آرڈیننس جاری کرکے میڈیا پر سخت پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔ اس کے علاوہ پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک ضابطۂ اخلاق بھی جاری کیا تھا جس کے تحت انہیں پابند کیا گیا کہ وہ کسی احتجاج یا بم دھماکے کے واقعے کی براہ راست کوریج نہیں کریں گے اور عوام کی براہِ راست کالز پروگراموں میں شامل نہیں کریں گے۔ پاکستان کے تقریباً تمام ٹی وی چینلز کے مالکان نے ان پابندیوں کو تسلیم کرتے ہوئے جلد یا بدیر اپنی نشریات بحال کرا لی تھیں لیکن صحافیوں نے ان پابندیوں کے خلاف اپنا ملک گیر احتجاج جاری رکھا جس کے دوران کراچی سمیت مختلف شہروں میں صحافیوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی اور متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ تاہم اٹھارہ فروری کے انتخابات کے نتائج نے جہاں ملک کے سیاسی منظرنامے کو بدلا وہیں میڈیا نے بھی ان پابندیوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دی۔ مظہر عباس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سےگزشتہ سال تین نومبر کو میڈیا پر پابندیاں لگانے والے ترمیمی آرڈیننس ختم کرنے کا اعلان صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس کے لیے ہم نے قریباً 77، 78 دن جدوجہد کی، اس میں ہمارے ساتھی جیل بھی گئے اور زخمی بھی ہوئے لیکن ہم نے جدوجہد جاری رکھی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان اقدمات کے باوجود پیمرا کو وزارت اطلاعات کے ماتحت ادارے کے طور پر برقرار رکھنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیمرا کو قائم رکھا گیا تو نجی ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر سرکاری کنٹرول برقرار رہے گا۔’ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مثبت اقدام نہیں ہے، پیمرا ترمیمی آرڈیننس کی طرح پیمرا کو بھی ختم ہونا چاہیے اور اس کی جگہ ایسا خودمختار ادارہ قائم ہونا چاہیے جو حکومت کے کنٹرول سے آزاد ہو اور اس میں صحافیوں اور میڈیا مالکان کو شامل کرنا چاہیے تاکہ وہ خود اپنا احتساب کر سکیں‘۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی تقریر میں صحافیوں کے ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی تاہم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی رہنما فوزیہ شاہین اس اعلان سے مطمئن نہیں۔ ان کا کہنا ہے’ایک تو بات بالکل واضح ہے کہ ویج بورڈ ایک قانون کے تحت کام کرتا ہے تو وزیر اعظم کو اس کی سفارشات پر قانون کے مطابق فوری طور پر عملدرآمد کا حکم دینا چاہیے، اگر یہ معاملہ میڈیا کے مالکان سے مذاکرات تک چھوڑ دیا جاتا ہے تو اس میں رکاوٹ آئے گی‘۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو اس سلسلے میں ایک پالیسی بنا کر اخبارات کو ملنے والے سرکاری اشتہارات کو ویج بورڈ پر عملدرآمد سے مشروط کردینا چاہیے۔ | اسی بارے میں میڈیا،یونینز پر عائد پابندی کا خاتمہ29 March, 2008 | پاکستان ’اصل چیلنج اعلان پر عملدرآمد‘29 March, 2008 | پاکستان صدر مشرف کے لیے’ کھلا پیغام‘29 March, 2008 | پاکستان ’وہی آئین ہے جو دو نومبر کو تھا‘11 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||