سرحد اسمبلی اجلاس طلب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کی حکومت نے سرحد اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کی بجائے اٹھائیس مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا تھا کہ سرحد اسمبلی کا اجلاس پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی تقربیات سے پہلے بلایا جائے۔ گورنر سرحد اویس احمد غنی نے پی پی پی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے اجلاس دو اپریل کی بجائے اٹھائیس مارچ کو طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اس سے پہلے سرحد اسمبلی کا پہلہ اجلاس دو اپریل کو طلب کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ سرحد اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب دوسرے دن یعنی انتیس مارچ کو ہوگا۔ صوبہ سرحد میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے جلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ یہ اجلاس اکتیس مارچ کو طلب کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں بلوچستان اسمبلی: دم توڑتی امیدیں25 March, 2008 | پاکستان سرحد: ڈپٹی سپیکر، بارہ وزراء کا اعلان06 March, 2008 | پاکستان صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب22 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||