BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 March, 2008, 05:53 GMT 10:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نئی حکومت سے تعاون کروں گا‘

جے ایف تھنڈر
چین کے تعاون سے تیار کیئے گئے جے ایف تھنڈر طیاروں کی پریڈ میں شمولیت تھی
صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک مرتبہ پھر نئی حکومت کو یقین دلایا ہے کہ اسے ان کی پوری حمایت حاصل ہوگی۔

انہوں نے یہ بات یومِ پاکستان کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے موقع پر کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک جمہوریت کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے لیے مخدوم یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا ذکر یا نام لیے بغیر انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت سیاسی امن اور اقتصادی ترقی کو برقرار رکھے گی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نئے حکمرانوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ ماضی کی قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے افواج پاکستان کو مشکل اوقات میں عوام کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر نے نگران حکومت اور انتخابی کمیشن کی بھی کامیاب عام انتخابات منعقد کرنے پر تعریف کی۔

سفید شیروانی میں ملبوس صدر جناح سپورٹس کمپلیکس کے پریڈ گراونڈ بگھی میں پہنچے۔ یہ ان کی بطور سویلین صدر پہلی پریڈ تھی۔ ان کا استقبال نگران وزیر اعظم میاں محمد سومرو نے کیا۔

اس سال پریڈ کی خاص بات چین کے تعاون سے تیار کیے گئے جے ایف تھنڈر طیاروں کی پریڈ میں شمولیت تھی۔

پریڈ کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ سپورٹس کمپلیکس کے اردگرد فوج تعینات تھی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں بھی جگہ جگہ بھاری تعداد میں پولیس کی نفری تعینات رہی۔

اسی بارے میں
صدر کے لیے معافی کی پیشکش
28 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد