’وزیر اعظم: بلاول اعلان کریں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کے نامزد امیدوار کا اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وزارت عظمی کے امیدوار کا اعلان کس دن ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری بہرحال اس سلسلے میں بدھ کو لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ’بلاول بھٹو زرداری صحیح وقت پر وزارت عظمی کے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کا اعلان اس وقت کیا جائے گا جب صدر مملکت وزیر اعظم کے امیدوار کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس بلائیں گے۔ واضح رہے کہ وزارت عظمی کے لیے پارٹی کے امیدوار کے نام کا اعلان کرنے کی ذمہ داری بلاول بھٹو زرداری کو ایک ایسے موقع پر سونپی گئی ہے جب یہ خبریں گرم ہیں کہ وزیر اعظم کے عہدے پر نامزدگی کے معاملے پر پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وائس چئرمین مخدوم امین فہیم کے مابین اختلافات پائے جاتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے یہ اہم اعلان خود کرنے کے بجائے بلاول بھٹو زرداری سے کرانے کا مقصد بظاہر امین فہیم کے وزیر اعظم کے لیے نامزد نہ ہونے کے صورت میں پارٹی کے اندر ممکنہ اختلافات کو روکنا ہے۔ بلاول اور صنم بھٹو کی گڑھی خدا بخش روانگی بلاول اور صنم بھٹو بلٹ پروف گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہو گئے۔ سکھر ائرپورٹ پر پولیس کے ساتھ ساتھ آصف علی زرداری کے ذاتی محافظوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے کسی بھی مرکزی رہنما نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ بلاول رات نوڈیرو میں گزاریں گے یا اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ |
اسی بارے میں زرداری، مخدوم کے حق میں مظاہرے15 March, 2008 | پاکستان ’چہرہ بلاول کا تھا مگر جھلک بےنظیر کی‘09 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||