بلوچستان میں بھوک ہڑتال، ریلیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان نینشل پارٹی کی اپیل پر آج بلوچستان کے بیشتر شہروں میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائےگئے ہیں جبکہ قلات میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے ساتھ حبیب جالب ایڈوکیٹ جبکہ خضدار میں سابق رکن قومی اسمبلی رؤوف مینگل کی قیادت میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائےگئے ہیں اور ان کیمپس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی کوئٹہ میں کیمپ کا دورہ کیا ہے اور بی این پی کے قائدین کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ قلات میں پیپلز پارٹی بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزئشن اور بلوچ نیشنل موومنٹ کے قائدین اور کارکنوں نے بھی ریلی میں شرکت کی ہے۔ حبیب جالب ایڈووکیٹ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ تحریک سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر مینگل کی گرفتاری اور بلوچستان میں فوجی آپریشن کے خلاف جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ مارچ کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور اٹھائیس مارچ کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ یاد رہے سردار اختر مینگل کو گزشتہ روز کراچی سنٹرل جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے والد سردار عطاءاللہ مینگل نے ان سے ملاقات کی ہے۔ | اسی بارے میں بلوچستان اسمبلی اب کیا کر پائے گی؟09 March, 2008 | پاکستان بلوچستان: پی پی پی کی واضح اکثریت08 March, 2008 | پاکستان بلوچستان میں ہلاکتیں 07 March, 2008 | پاکستان بلوچستان :پی پی کو مزید حمایت05 March, 2008 | پاکستان بلوچستان: پی پی کو تین اور کی حمایت03 March, 2008 | پاکستان بلوچستان: حکومت سازی کے مذاکرات01 March, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی کی معافی طلبی پر ردِ عمل 24 February, 2008 | پاکستان پی پی پی:سب کی طرف سے بلوچوں سےمعافی 24 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||