بلوچستان: پی پی کو تین اور کی حمایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کے دو اور جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے نظریاتی دھڑے کے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی اور اور ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کے کھمبوں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین نے اپنی جماعت کے اندر اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد اراکین سے رابطے کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں عوامی نینشل پارٹی کے دو اراکین زمرک خان اور سلطان ترین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے نظریاتی دھڑے کے آزاد حیثت سے منتخب ہونے والے عبدل خالق بشر دوست نے بھی پیپلز پارٹی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ عوامی نینشل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر زمرک خان نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان اور یہاں بسنے والے افراد کی بہتری کے لیے انھوں نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جلد بلوچستان میں حکومت قائم کر لے گی۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی نے نواب اسلم رئیسانی کو پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے پر احتجاج کیا تھا۔ تاہم اس بارے میں پیپلز پارٹی کے رہنما میر باز کھیتران نے کہا ہے کہ معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ قاف نے ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی جماعت کے اندر اور دیگر جماعتوں سے رابطے کر کے مسلم لیگ کی حکومت قائم کرنے کے لیے کوشش کرے گی۔ ادھر پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیش بوگی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا۔ کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی کے ترجمان ہونے کا دعویٰ کرنے والے سرباز بلوچ نے گاڑی پر حملے کی ذمہ واری قبول کی اور دعویٰ کیا کہ اس واقعہ میں سکیورٹی فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کے دو کھمبوں کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا جس سے قریبی علاقوں کو بجلی کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ | اسی بارے میں پی پی پی:سب کی طرف سے بلوچوں سےمعافی 24 February, 2008 | پاکستان ’معافی نمک پاشی کے مترادف ہے‘26 February, 2008 | پاکستان بلوچستان:ذوالفقار مگسی نئےگورنر 27 February, 2008 | پاکستان بلوچستان: حکومت سازی کے مذاکرات01 March, 2008 | پاکستان ’اختر مینگل کی طبعیت ناساز ہے‘02 March, 2008 | پاکستان بلوچستان: دھماکے میں پانچ ہلاک 02 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||