ججوں کی بحالی پر وکلاء مطمئن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے اعلان سے وکلاء مطمئن ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ججوں کی بحالی کے حوالے سے اعلان کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے دو ٹوک الفاظ میں ججوں کی بحالی سے متعلق الفاظ خوش آئند بات ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ جو بھی حکومت بنے کی تو وکلاء تیس روز کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دوسرے وکلاء رہنماؤں منیر اے ملک اور فخر الدین سے بات چیت ہو سکی ہے اور وہ اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ | اسی بارے میں نو مارچ سے ہفتۂ یکجہتی: اعتزاز 28 February, 2008 | پاکستان ’چیف جسٹس کی نظر بندی پر مقدمہ‘03 March, 2008 | پاکستان اعتزاز احسن کا موبائل پیغام29 February, 2008 | پاکستان مسئلہ ہمارے افتخار کا ہے: اعتزاز04 March, 2008 | پاکستان بارہ مئی بھول جائیں: اعتزاز احسن05 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||