امریکی سفارتکار کی پُراسرار خود کُشی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی۔ اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے مطابق امریکی سفارتی اہلکار کیتھ ریان کی لاش ان کی رہائش گاہ کے غسل خانے سے ملی۔ پولیس کے مطابق اس کی کنپٹی پر گولی کا نشان ہے۔ جائے وقوع سے پولیس نے پستول بھی برآمد کر لی ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے اہلکار کیتھ ریان ایک برس سے اسلام آباد میں تعینات تھے اور اپنی مدت پوری کرکے انہیں آج اپنے وطن واپس جانا تھا۔ انہیں لینے کے لیے آنے والے سفارت خانے کے ایک اہلکار جب کافی دیر انتظار کے بعد کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر گئے تو انہیں مردہ پایا۔ ان کی عمر پینتیس سے چالیس برس کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ ایس ایس پی اسلام آباد کلیم امام نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں اور ہلاکت کی وجہ کے بارے میں تمام شواہد اکھٹے کرنے کے بعد بات کی جائے گی۔ امریکی سفارت خانے کے ایک بیان کے مطابق اس واقع کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی لیکن فی الحال اس میں کسی اور کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ | اسی بارے میں امریکی سفارتکار، عراق جبری تعیناتی 01 November, 2007 | آس پاس امریکی سفارتکار، زمینی سفرپر پابندی19 September, 2007 | آس پاس عراق میں امریکی سفارتکار ہلاک 24 October, 2004 | آس پاس امریکی سفارتکاروں کی بش پر تنقید04 May, 2004 | صفحۂ اول پاکستان سےامریکی سفارتی عملےکاانخلاء29.03.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||