BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 October, 2004, 10:56 GMT 15:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں امریکی سفارتکار ہلاک
کیمپ وکٹری
کیمپ وکٹری امریکی فوج کا اڈہ ہے
امریکہ میں وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک سفارتکار عراق میں شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

اعلان کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے کے اسسٹنٹ ریجنل سکیورٹی آفیسر ایڈ زیتز ایک مارٹر حملے میں ہلاک ہو گئے۔

ان پر یہ حملہ بغداد کے ہوائی اڈے کے نزدیک امریکی فوجی اڈے کیمپ وکٹری پر کیا گیا۔

عراق میں پولیس نے کہا ہے کہ اسے انچاس نئے بھرتی ہونے والے عراقی فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ لاشیں شمال مشرق میں ایران کی سرحد کے نزدیک ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ لاشیں قطاروں میں رکھی ہوئی ملی ہیں اور انہیں پہلے زمین پر لٹایا گیا اور پھر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

عراقی انتظامیہ کے مطابق یہ افراد ایک نزدیکی فوجی کیمپ میں ابھی تربیت لے حاصل کر رہے تھے اور چھٹی لے کر گھروں کو جا رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد