عراق: انچاس فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس نے کہا ہے کہ اسے انچاس نئے بھرتی ہونے والے عراقی فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ان فوجیوں کی لاشیں شمال مشرق میں ایران کی سرحد کے نزدیک ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان فوجیوں کو پہلے زمین پر لٹایا گیا اور پھر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں قطاروں میں رکھی ہوئی ملی ہیں۔ عراقی انتظامیہ کے مطابق یہ افراد ایک نزدیکی فوجی کیمپ میں ابھی تربیت لے حاصل کر رہے تھے اور چھٹی لے کر گھروں کو جا رہے تھے۔ ابھی کل ہی سکیورٹی فورس کے بیس اہلکار دو خود کش بم حملوں ہلاک ہو گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||