چودھری وجاہت کی گرفتاری و رہائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان برطانیہ سے چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی اورگجرات سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری وجاہت حسین کو حراست میں لیے جانے پر احتجاج کرے گا۔ بی بی سی اردو سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی اہم شخصیات کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہوتا ہے اور انہیں سترہ گھنٹے تک محبوس رکھا جاتا ہے تو اس حوالے سے حکومت پاکستان متعلقہ حکام سے بات کرے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ چوہدری وجاہت حسین کے خلاف کیا الزامات تھے تو وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے برطانوی حکام بہتر بتا سکتے ہیں۔ تاہم برطانوی پولیس کے ذرائع نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ چودھری وجاہت حسین کو انسدادِ دہشتگری ایکٹ کے شیڈول سات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ چودھری وجاہت حسین نے بی بی سی اردو کے عباد الحق کو بتایا کہ ان کے ساتھ کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی انہیں ڈی پورٹ کیا گیا بلکہ وہ اپنی شیڈول فلائٹ سے واپس پاکستان آئے ہیں۔ پاکستان کے نگران وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حامد نواز نے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے تاہم پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے چوہدری وجاہت حسین کی گرفتاری اور بعدازاں رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سابق رکن اسمبلی سمیت چھ افراد کو بائیس جنوری کو لندن میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں تئیس جنوری کو رہا کر دیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ | اسی بارے میں ’ISI کی مداخلت بند کرائیں‘04 January, 2008 | پاکستان چوہدریوں پر تنقید: اسمبلی میں گرما گرما07 September, 2006 | پاکستان چودھری ہمارے بھائی نہیں: جمالی05 August, 2007 | پاکستان انتخابات شیڈول پر ہوں: شجاعت21 January, 2008 | پاکستان ’ڈیل‘، چودھری برادران کی مشکل26 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||