پشاور ہائیکورٹ کے نئے سربراہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد رضا خان نے پشاور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر کو گورنر ہاؤس پشاور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سرحد اویس احمد غنی نے نئے چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سرحد کے نگراں وزیراعلی شمس الملک بھی موجود تھے۔ تقریب میں پشاور ہائی کورٹ کے ججوں کے علاوہ صوبائی وزراء، اعلی سرکاری اہلکار اور وزیراعلی کے مشیروں نے بھی شرکت کی۔ چند روز قبل پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس طلعت قیوم قریشی کے اچانک وفات کے بعد پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس محمد رضا خان کو ان کی جگہ پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں لاہورہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس25 December, 2007 | پاکستان فیڈرل ہائی کورٹ، حکم امتناعی جاری17 December, 2007 | پاکستان ہائی کورٹوں میں نئے جج تعینات14 December, 2007 | پاکستان پنجاب: نئے چیف جسٹس کا حلف01 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||