لاہورہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر پرویز مشرف نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس زاہد حسین کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے نئے نامزد چیف جسٹس یکم جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نگران وفاقی وزیر قانون سید افضل حیدر نے بی بی سی کو بتایا کہ جسٹس زاہد حسین کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفیکشین جاری کردیا گیا ہے۔گورنر پنجاب نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے حلف لیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس جسٹس افتخار حسین چودھری اکتیس دسمبر سنہ دو ہزار سات کو باسٹھ برس کے ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر نئے چیف جسٹس کا تقرر سوا پانچ سال بعد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس سید زاہد حسین اکیس مئی انیس سو اٹھانوے میں نواز شریف کے دور حکومت میں لاہور ہائی کورٹ کے جج فائز مقرر ہوئے۔ جسٹس سید زاہد حسین چودہ دسمبر سنہ دو ہزار گیارہ کو باسٹھ برس کے ہونے پر ریٹائر ہوں گے۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس زاہد حسین نے ابتدائی وکالت سپریم کورٹ کے جج جسٹس خلیل الرحمن خان کے چیمبرز سے شروع کی اور ان کی لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہونے کے بعد نامور قانون سینیٹر ایس ایم ظفر کے چیمبر میں شمولیت اختیار کرلی۔ جسٹس زاہد حسین سابق وزیر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس افتخار حسین چودھری قیام پاکستان کے بعد دوسرے چیف جسٹس ہیں جو پانچ سال سے زائد مدت تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ ان سے قبل جسٹس منیر احمد لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے طویل ترین مدت کے لیے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ جسٹس افتخار حسین چودھری جو سابق گورنر پنجاب چودھری الطاف حسین کے بھائی ہیں، کا تقرر بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں سات اگست انیس سو چورانوے میں ہوا تھا اور جسٹس افتخار حسین چودھری لاہور ہائی کورٹ میں بینظیر بھٹو کے دور میں مقرر ہونے والے آخری جج ہیں۔ چیف جسٹس افتخار حسین چودھری چھ ستمبر سنہ دو ہزار دو کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے ان کی تقرری کے دوران سینیارٹی کے اصول کے تحت ان کو سپریم کورٹ مقرر کرنے کے بجائے ان سے جونیئر چار ججوں کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا اور اس طرح چیف جسٹس افتخار حسین چودھری اپنی ریٹائرمنٹ تک چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے منصب پر فائز رہے۔ | اسی بارے میں صدر کے خلاف درخواست مسترد25 June, 2004 | پاکستان لاہور ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی31 October, 2003 | پاکستان لاہور ہائی کورٹ: ’سینکڑوں گرفتار‘05 November, 2007 | پاکستان ہائی کورٹوں میں نئے جج تعینات14 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||