BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 January, 2008, 19:51 GMT 00:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تیس ’مشتبہ‘ افراد گرفتار

جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران تیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

عام لوگوں کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والوں میں کوئی بھی مشکوک نہیں اور تمام کے تمام عام شہری ہیں اور لدھا کے مقام پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی بھی اطلاع ہے لیکن اس میں کسی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جنوبی وزیرستان کے مقامی پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنیچر کو تین بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے علاقہ چگملائی میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران تیس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن کا تعلق محسود قبائل سے بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں بعض عام شہری بھی شامل ہیں۔ جن کو تفتیش کے بعد رہا کردیا جائے گا۔

جنوبی وزیرستان سے سابق ممبر قومی اسمعبلی مولانا معراج الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں گرفتار ہونے تمام افراد عام شہری ہیں۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا سے سرکاری اطلاع کے مطابق لدھا کے علاقے میں دو مشکوک ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے۔ طیارے بمباری کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں۔ لیکن اس بمباری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں اس وقت حالات انتہائی کشیدہ ہے محسود کے علاقے سے ملنے والے تمام راستے بند ہیں۔ بجلی معطل ٹیلی فون بند اور عام شہری علاقے سے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ توپخانے کی گولہ باری دن رات جاری ہے۔

اسی بارے میں
’نوے عسکریت پسند ہلاک‘
18 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد