BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 January, 2008, 13:00 GMT 18:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فوج دوسرا قلعہ بھی چھوڑگئی: طالبان

طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آ رہی ہے
پاکستان میں مقامی طالبان کی تنظیم نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک اور سکاوٹس قلعہ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم پاکستان فوج نے عسکریت پسندوں کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے جمعرات کو کسی نامعلوم مقام سے بی بی سی کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات تقریباً سو کے قریب مسلح مقامی عسکریت پسندوں نے جنڈولہ کے قریب واقع سکاوٹس کے ایک قلعے سپلاتوئی پر حملہ کیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے شدت پسندوں کے حملے سے قبل ہی ہتھیار ڈال دیئے تھے اس لئے بیت اللہ محسود کے کہنے کے مطابق سکاواٹس اہلکاروں کو معاف کر کے بعد میں انہیں آزاد کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قلعے پر حملے کے وقت وہاں ساٹھ کے قریب سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔

مولوی عمر کے مطابق عسکریت پسندوں نے عمارت میں موجود تمام اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلاتوئی قلعے میں موجود سکیورٹی اہلکار شدت پسندوں کے حملے سے پہلے ہی علاقہ چھوڑ کر جاچکے تھے۔

اس سلسلے میں پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس سے رابط کیا گیا تو انہوں نے قلعے پر طالبان قبضے کی سختی سے تردید کی۔

واضح رہے کہ مقامی طالبان نے گزشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان ہی میں سکاواٹس کے ایک قلعے سراروغہ پر قبضہ کیا تھا۔ طالبان کا دعوی ہے کہ دونوں قلعوں پر ان کا قبضہ بدستور برقرار ہے۔

طالبان وال چاکنگاسلام آباد میں طالبان
دارالحکومت میں طالبان کے حق میں وال چاکنگ
طالبان(فائل فوٹو)طالبان نڈر ہوگئے
پہلے فوجیوں کا اغواء اب سکاؤٹ قلعہ پر دھاوا
بلوچ جنگجواُنیس فیصد
بلوچستان میں دہشت گردی میں اضافہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد