قلات: گیس پائپ لائن تباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب میاں غنڈی کے علاقے میں نا معلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے آڑا دیا ہے جس سے مستونگ اور قلات کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینجر مشتاق صدیقی نے بتایا ہے کہ آٹھ انچ قطر کی پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے آڑایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پائپ لائن سے مستونگ اور قلات کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر گیس پائپ لائن پر حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ بیبرگ بلوچ نے دو روز پہلے کوئٹہ کے مضافات میں حجام کی دکان پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ آج کوئٹہ شہر میں شدید سردی کے دوران گیس پائپ لائن پر مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے جس وجہ سے شہر کو گیس کی ترسیل بند کی گئی ہے۔ اس سردی میں جہاں سردی کی شدت میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے کہ درجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے وہاں گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ان دنوں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقے جیسے قلات مستونگ زیارت وغیرہ میں گیس کا دباؤ انتہائی کم ہوگیا ہے۔گیس کمپنی کے جنرل مینجر مشتاق صدیقی نے اس بارے میں بتایا ہے کہ مرمت کا کام جاری ہے جس کے بعد تمام علاقوں کو گیس کا دباؤ بڑھ جائے گا اور لوگوں کو شکایت نہیں رہے گی۔ گیس کی ترسیل میں کمی بیشی اور لوگوں کی غفلت کی وجہ سے اکثر کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں اموات ہو جاتی ہیں۔ | اسی بارے میں بلوچستان میں تشدد جاری15 October, 2006 | پاکستان گیس پائپ لائن تباہ، فراہمی معطل05 February, 2007 | پاکستان گیس پائپ لائن، ریل کی پٹری تباہ09 November, 2007 | پاکستان گیس پائپ لائنوں پر دھماکے25 November, 2007 | پاکستان سوئی: پائپ لائن پر دھماکہ29 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||