گیس پائپ لائنوں پر دھماکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان اور پنجاب میں گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جس سے متعدد علاقوں میں گیس کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ سوئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو ڈیرہ بگٹی کے شمال میں پیر کوہ کے قریب تباہ کر دیا گیا جبکہ تیس انچ قطر کی پائپ لائن کو بلوچستان کی سرحد کے قریب پنجاب کے علاقے مزاری گوٹھ میں دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ سوئی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن سے اٹھنے والا دھواں دور سے نظر آرہا ہے اور ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ دھماکے سے کمپریسر اور ’پیوریفیکیشن پلانٹ‘ کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔ مزاری گوٹھ کے قریب دھماکے سے اڑائی گئی پائپ لائن سے پنجاب اور سرحد کے مختلف علاقوں کو گیس فراہم کی جاتی ہے اور اس دھماکے کے بعد گیس کے پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن گیس کمپنی کے حکام نے متبادل ذرائع سے گیس فراہم کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ دریں اثناء اپنے آپ کو بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر مزاری گوٹھ کے قریب دھماکے کی زمہ داری قبول کی ہے۔ | اسی بارے میں گیس پائپ لائن، ریل کی پٹری تباہ09 November, 2007 | پاکستان بلوچستان: پائپ لائن اڑا دی گئی 28 October, 2007 | پاکستان سوئی: فرنٹیئر کور کا اہلکار ہلاک 02 September, 2007 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن کو نقصان 30 August, 2007 | پاکستان کوئٹہ: کان میں دھماکہ، تین ہلاک05 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||