گیس پائپ لائن تباہ، فراہمی معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس سے قریبی علاقوں کو گیس کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔ کوئٹہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس وزیر خان ناصر نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد شالکوٹ کے علاقے میں ایک پل کے نیچے سے گزرنے والی پائپ لائن کے پاس رکھا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے پائپ لائن تباہ ہوگئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔اس دھماکے سے شالکوٹ میں کچھ علاقوں کو گیس کی ترسیل بھی منقطع ہو گئی ہے۔ بلوچستان میں پچھلے چند ماہ کے دوران گیس پائپ لائنوں کی تباہی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ شالکوٹ کے علاقے میں پہلے بھی گیس پائپ لائن کو تباہ کیا گیا تھا جبکہ حال ہی میں پہلے ستائیس اور پھر انتیس جنوری کو سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں میں نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ | اسی بارے میں کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک ہلاک28 October, 2006 | پاکستان سوئی: پائپ لائن میں دھماکہ28 January, 2007 | پاکستان سوئی: پائپ لائن پر دھماکہ29 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||