سوئی: پائپ لائن میں دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر سوئی میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جس سے گیس کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ سوئی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سوئی میں کمپریسر پلانٹ کے ساتھ ہوا ہے۔ ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے کہا کہ یہ دھماکہ گیٹ نمبر ایک کے قریب آٹھ انچ قطر کی پائپ لائن میں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آگ نہیں لگی اور موقع پر موجود عملہ نے اس پر قابو پالیا ہے۔ اس بارے میں سوئی ناردرن کمپنی کے جنرل مینیجر ٹرانسمشن کے ڈبلیو شارق سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ گیس کی کچھ کمی واقع تو ہوئی ہے لیکن اس کا کوئی اثر سپلائی پر نہیں پڑے گا۔ ڈیرہ بگٹی میں مسلح قبائلیوں کے ایک ترجمان وڈیرہ عالم خان نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن میں دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں راجن پور:گیس پائپ لائن تباہ05 August, 2006 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن تباہ08 August, 2006 | پاکستان کوئٹہ: گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا12 August, 2006 | پاکستان سوئی: گیس پائپ لائن پر دھماکہ23 October, 2006 | پاکستان کوئٹہ کے قریب پائپ لائن دھماکہ06 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||