BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 January, 2008, 12:24 GMT 17:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء کا ملک گیر احتجاج جاری

وکلاء کا احتجاج(فائل فوٹو)
کراچی میں وکلاء نے تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا(فائل فوٹو)
پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بے نظیر بھٹو کے قتل، پچھلے سال تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے تحت ججوں کی برطرفی اور اعتزاز احسن سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں کی نظر بندی کے خلاف جمعرات کو پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، احتجاجی جنرل باڈی اجلاس کیے اور جلوس نکالے ہیں۔

جلوسوں اور اجلاسوں میں شامل وکلاء نے تین نومبر سے قبل کی عدلیہ کی بحالی، صدر پرویز مشرف کے استعفٰی اور بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں وکلاء نے تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے سیکرٹری نعیم قریشی کے مطابق اس موقع پر وکلاء نے احتجاجی جنرل باڈی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ایک قرارداد کے ذریعے یہ عزم دہرایا گیا کہ سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور دوسرے برطرف ججوں کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سٹی کورٹ میں بے نظیر بھٹو کے لیے قرآن خوانی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ نعیم قریشی کے مطابق کراچی کے وکلاء کے پچاس رکنی وفد نے بے نظیر بھٹو کی ہلاکت پر گزشتہ روز نوڈیرو جاکر آصف علی زرداری سے تعزیت بھی کی تھی۔

دوسری جانب اندرون سندھ حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ مختلف علاقوں میں بے نظیر بھٹو کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور ان کے لئے قرآنی خوانی کی گئی۔

کوئٹہ، لاہور، پشاور اور راولپنڈی سمیت ملک کے دوسرے اضلاع میں بھی وکیلوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بے نظیر بھٹو کے قتل کی شدید مذمت کی۔

لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبہ پنجاب کے بعض دوسرے علاقوں میں وکلاء نے پرامن احتجاجی جلوس بھی نکالے جن میں صدر پرویز مشرف کے خلاف نعرے لگائے گئے اور بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری، تین نومبر سے پہلے والی عدلیہ کی بحالی اور نظربند وکلاء رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے معزول ججوں کی بحالی تک جمعرات کو ہفتہ وار عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے تاہم جمعرات کو وکلاء نے بے نظیر بھٹو کی ہلاکت پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد