BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 January, 2008, 23:01 GMT 04:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حقائق سامنے لائیں گے: وزارتِ داخلہ

چیمہ
وزارتِ داخلہ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا تھا کہ بینظیر کی موت لیور لگنے سے ہوئی
وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے المناک قتل کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ بینظیر بھٹو کی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اعلیٰ تحقیقاتی افسران پر مشتمل ٹیم اس بارے میں شواہد جمع کر رہی ہے۔

انہوں نے وعدہ کہ حکومت تحقیقاتی پیش رفت کے حوالے سے کوئی چیز چھپائی نہیں جائے گی اور تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کے حوالے سے بتایا کہ گو کہ پوسٹ مارٹم قانونی ضرورت ہوتی ہے تاہم بینظیر قومی رہنما تھیں اس لئے انہوں نے ان کے شوہر آصف زرداری سے اس حوالے سے اجازت چاہی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بینظیر کی ہلاکت کے حوالے سے وہ اپنے بیانات پر قائم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بینظیر پر گولیاں بھی چلی تھیں اور خود کش دھماکہ بھی ہوا، تاہم انہوں نے ابتدائی تحقیقات کے بعد حقائق جاری کئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ستائیس دسمبر سے اب تک تشدد کے واقعات میں 58 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں ہونے والی ہلاکتیں اخبارات نے بڑھا چڑھا کر پیش کی ہیں جہاں پر 24 دسمبر سے اب تک 57 افراد تصادم کی نذر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کرم ایجنسی میں حالات کنٹرول کرنے کیلئے پارا چنار میں جرگہ تشکیل دیا گیا ہے جو جنگ بندی کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

اسی بارے میں
کرم ایجنسی میں جھڑپیں جاری
01 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد