 | | | صدر پرویز مشرف نے آٹھ جنوری کو الیکشن کرانے کا اعلان کر رکھاہے |
پاکستان کے صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں بین الاقوامی مدد لینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ صدر مشرف نے اس امکان کا اظہار برطانیہ کے وزیراعظم گورڈن براؤن سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تفتیش میں ممکنہ عالمی مدد لینے پر غور کیا جانا چاہیے۔
 | بھٹو اور حریری  پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سے درخواست کی جائے کہ بینظیر بھٹو کےقتل کی تحقیقات انہیں بنیادوں پر کرائی جائیں جس طرح لبنانی رہنماء رفیق حریری کے قتل کی کروائی جا رہی ہیں  آصف علی زرداری |
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم گورڈن براؤن نے صدر مشرف سے بات کرتے ہوئے جمہوری عمل جاری رکھنے اور انتخابی شیڈول میں واضح تاخیر سے بچنے پر زور دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک کی طرف سے پاکستان کو دہشت گردی سے نمٹنے میں مزید مدد دینے کا یقین بھی دلایا۔ اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی حکومت بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں ہر ممکنہ طریقے سے پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری نے اتوار کو نوڈیرو میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ سے درخواست کی جائے کہ بینظیر بھٹو کےقتل کی تحقیقات انہیں بنیادوں  | | | برطانوی وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوری عمل جاری رکھنے پر زور دیا | پر کرائی جائیں جس طرح لبنانی رہنماء رفیق حریری کے قتل کی کروائی جا رہی ہیں۔ تاہم پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز بینظیر بھٹو قتل کیس کی تفتیش میں عالمی مدد کے امکان کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برداری پاکستان کے حالات کو نہیں سمجھتی ہے۔ |