BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 December, 2007, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایس ایم ایس سے انتخابی مہم

ایس ایم ایس
موبائل فون انتخابی مُہم میں ایک سستے ذریعے کے طور پر سامنے آیا ہے
جس طرح ہر الیکشن کے موقع ہر نئے نئے تشہیری ذرائع سامنے آتے ہیں اِسی طرح آٹھ جنوری کو ہونے والے انتخابات سے پہلے ایس ایم ایس ایک موثر ذریعے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ایک جانب تو موبائل فون روز مرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے جسے سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں خوب فائدہ اُٹھایا ہے۔ اُمیدوار انڑنیٹ کے ذریعےووٹر کے موبائل فون پر ایس ایم ایس یعنی مختصر پیغام بھیجتے ہیں جس میں پہلے عید کی مبارک باد دی جاتی ہے اور ساتھ ہی ووٹر کو اپنا ووٹ دینے کی درخواست کی جاتی ہے۔

پیغام کے جواب میں لوگ امیدوار کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے بارے میں جوابی پیغام بھی بھیجتے ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں اسی طرح کی انتخابی مہم کا آغاز مسلم لیگ ق کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کیا ہے جنہوں نے عید کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حلقے کے ووٹروں کے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے عید مبارک کے پیغامات اوراس کے ساتھ ہی ان سے ووٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

شیخ رشید احمد موبائل فون پر پیغام رسانی کو موثر اور موجودہ دور میں سب سے سستا ذریعہ سمجھتے ہیں کیونکہ صرف ایک آدمی انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام بھیجنے اور موصول کرنے کا کام سرانجام دیتا ہے۔

 موبائل فون پر پیغام رسانی موثر اور موجودہ دور میں سب سے سستا ذریعہ ہے کیونکہ صرف ایک آدمی انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام بھیجنے اور موصول کرنے کا کام سرانجام دیتا ہے
شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے بی بی سی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس حلقے کے ووٹر کے موبائل نمبر کے بارے میں معلومات پہلے ہی سے موجود تھیں جوانہوں نے حلقے میں کنکشن فروخت کرنے والی دوکانوں سے حاصل کی تھیں۔ اس سے ان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کے حلقے میں کون سی موبائل فون سیزیز استعمال میں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی جلسوں کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے یہ طریقہ استعمال کر چکے ہیں جس کا ان کو کافی فائدہ ہوتا رہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ کئی لوگ ووٹ دینے کے لیے انکار کرتے ہیں اور بعض نمبر ان کے حلقے کے نہیں ہوتے ہیں لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے کیونکہ ان کی تعداد بہت کم ہوتی ہے جبکہ ایک دن میں دو سو سے زائد لوگ ووٹ دینے کے لیے جوابی پیغام بھیجتے ہیں جو انتہائی کم وقت اور کم قیمت میں ایک اچھی کامیابی ہے۔

شیخ رشید کے انتخابی حلقہ کے ووٹر ارشد زمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جب ان کو عید مبارک کا پیغام ملا تو پہلے ان کو اس بات حیرت ہوئی کہ ان کا نمبر شیخ رشید تک کیسے پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شیخ رشید کو ووٹ تو نہیں دیں گے لیکن ووٹ مانگنے کےاس منفرد انداز سے متاثر ضرور ہوئے ہیں۔

موجودہ دور میں موبائل فون نے ایک دوسرے سے رابطے کو انتہائی آسان بنا دیا ہے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ ہو یا انتخابی مہم موبائل فون کے زریعے ایس ایم ایس کی وجہ اطلاعات کی ترسیل کم وقت میں بہت زیادہ لوگوں تک ممکن ہو جاتی ہے۔

ملک میں تین نومبر کو ایمرجسنی کے نفاذ کے بعد جب تمام نجی ٹی وی چینل بند ہوگئے تھے تو جہاں لوگوں نے اپنے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے ڈش انٹینا اور ڈی کوڈر اور ریڈیو کا سہارا لیا، وہاں موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس کا تانتا بندھ گیاتھا۔ ایس ایم ایس کا زیادہ استعمال انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایمرجنسی کے خلاف مظاہروں کے لیے کیا تھا جو اس وقت کافی موثر ثابت ہوا تھا۔

قرآن پر قسم
پی پی پی اپنے امیدواروں سے حلف نامے لے رہی ہے
فائل فوٹو’منشور منترا‘
کیا انتخابی منشور ووٹروں کو متاثر کر پائیں گے؟
 فائل فوٹوسوات کی خواتین
شورش زدہ ضلع میں ’بہادر‘خواتین امیدوار
جمیعت کی تقسیم
صوبہ بلوچستان میں جے یو آئی منقسم ہے
نواز شریفانتخابی کیمپ سے
ماڈل ٹاؤن کی گہما گہمی حلقوں میں منتقل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد