BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 December, 2007, 16:23 GMT 21:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نوا‏ز شریف: اتوار سے سندھ کا دورہ

نواز شریف پی سی او کے تحت حلف نہ لینے والے ججز سے ملاقات کر رہے ہیں
پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اتوار کو کراچی سے صوبہ سندھ کا انتخابی دورہ شروع کریں گے۔

سات سالہ جلاوطنی سے واپسی کے بعد وہ پہلی بار صوبہ سندھ کا دورہ کریں گے۔

صوبہ سندھ میں پارٹی کے صدر سلیم ضیاء نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں دورے کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ مسلم لیگ انتخابی حلقوں پر مفاہمت کے سلسلے میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، اور جمعیت علماء اسلام کے علاوہ آزاد امیدواروں سے بات چیت کررہی ہے اور عید کے فوری بعد سیٹ ایڈجسٹمینٹس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ نے صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کے تیس اور سندھ اسمبلی کے پچھہتر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ صرف کراچی سے قومی اسمبلی کی بارہ اور سندھ اسمبلی کی اٹھائیس نشستوں پر امیدوار میدان میں ہیں۔

سلیم ضیاء کے مطابق میاں نواز شریف تئیس دسمبر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے کراچی ائرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ سیدھے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر جائیں گے اور فاتحہ خوانی کے بعد وہاں جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

سلیم ضیاء نے بتایا کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی اور 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف نہ لینے والے ججوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

بعد میں وہ تین جنوری کو معزول کئے گئے سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس صبیح الدین احمد اور ہائی کورٹ کے ان ججز سے بھی ملاقات کریں گےجنہوں نے اس مرتبہ پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا۔

نواز شریف سکھر، خیرپور، پنوں عاقل اور گھوٹکی بھی جائیں گے۔

واجہ کریم دادپی پی پی کے باغی
لیاری میں پیپلز پارٹی کو باغی کارکنوں کا سامنا
حنا جیلانی’دھاندلی ہو چکی ہے‘
حنا جیلانی کا امریکی کانگریس کو انتباہ
ووٹاقلیتوں کا اعتراض
جداگانہ انتخاب نہیں دوھرا ووٹ
اسی بارے میں
انتخابات، جماعتیں اور منشور
17 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد