BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 December, 2007, 15:56 GMT 20:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرزئی کی چھبیس کو پاکستان آمد

حامد کرزئی اور مشرف
دہشت گردی، انتہا پسندی کے سدباب پر بھی بات چیت ہو گی۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی چھبیس دسمبر سے خیر سگالی کے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے بدھ کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ دورہ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہے۔

صدر پرویز مشرف کے دوبارہ انتخاب کے بعد صدر حامد کرزئی پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے اس سال اگست میں پاک افغان امن جرگے میں شرکت کے موقع پر افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ دونوں برادر ممالک کی قیادت کے درمیان تسلسل سے دوروں کے تبادلے، پاک افغان تعلقات کا طرہ امتیاز ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ افغان صدر اپنے قیام کے دوران صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم محمد میاں سومرو سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی تعمیر نو، علاقائی اور عالمی صورتحال زیر غور آئے گی۔

صدر اور وزیراعظم افغان صدر کے اعزاز میں ضیافت اور ظہرانہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغان صدر کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ صدر کرزئی پاکستانی قیادت کے ساتھ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سدباب کے معاملات پر بھی بات چیت کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں ہونے والے انتہا پسندی یا دہشت گردی کے کسی بھی معاملے میں پاکستان ملوث نہیں، نہ ہی اپنی سرزمین بھارت سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

’انتہا پسندوں کے سدباب کیلئے کسی بھی ملک کی فورسز کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور پاکستانی فوج عسکریت پسندوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد