BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 December, 2007, 20:44 GMT 01:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء رہنماؤں کی نظربندی معطل

بیرسٹر اعتزاز احسن
اعتزاز پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کے گھر جائیں گے
حکومت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن سمیت تین وکلاء رہنماؤں کی نظر بندی تین روز کے لیے معطل کر دی ہے۔

انہیں یہ رعایت عیدالاضحی کے پیش نظر دی گئی ہے۔

عارضی رہائی پانے والوں میں سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود،علی احمد کرد بھی شامل ہیں۔

جسٹس طارق محمود کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے انہیں عارضی رہائی کا پروانہ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں بائیس دسمبر کی شام دوبارہ نظر بندی کے لیے واپس آنا ہے۔

یہ تینوں رہنماء ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فوری بعد گرفتار کرلیے گئے تھے اور چند روز انہیں جیل میں بند رکھنے کے بعد ان کی قیام گاہوں پر منتقل کیا گیا۔

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اظہر ایڈووکیٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ اعتزاز احسن لاہورمیں،جسٹس ریٹائرڈ طارق محمود اسلام آباد میں اور علی احمد کرد کوئٹہ میں نظر بند کیے گئے تھے اور ان تینوں کو رہائی کے تحریری احکامات مل چکے ہیں۔

جسٹس طارق محمود کا کہنا ہے کہ اس رہائی کے لیے نہ تو انہوں نے درخواست کی تھی اور نہ ہی کوئی شرط مانی ہے البتہ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہونے کے ناطے وزارت داخلہ کو یہ ضرور کہا تھا کہ نظر بند وکیلوں کو عید کی نماز کی ادائیگی اور بزرگوں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی اجازت دی جائے۔

علی احمد کرد کوئٹہ میں نظر بند کیے گئے تھے

بیرسٹر اعتزاز احسن نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ اس کے علاوہ انہوں نے کسی رعایت کی بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کام کرنے کے علاوہ وہ اپنے ساتھی وکیلوں سے ملیں گے اور مختلف امور پر ان سے صلاح و مشورے کریں گے۔

سپریم کورٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق جمعرات کی صبح اعتزاز احسن کو ایک جلوس میں لاہور کے مختلف مقامات پر لے جایا جائے گا۔وہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھا نے والے ججوں کے گھروں پر جائیں گے،پریس کلب اور ٹی وی چینل جیو کے دفتر جاکر میڈیا سے اظہارِ یکجہتی کریں گے۔

جسٹس (ر)طارق محمود نے امید ظاہر کی کہ عید کے موقع پر پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھا نے والے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بھی رہائی ملے گی۔اس لیے وہ ان سے ملاقات کی کوشش کریں گے اور دیگر وکلاء ساتھیوں سے بھی ملیں گے۔

اسی بارے میں
اعتزاز انتخابات سے دستبردار
12 December, 2007 | پاکستان
اعتزاز احسن کا خط
06 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد