سوات گولہ باری، ہلاکتوں کا دعوٰی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مقامی طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر شدیدگولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کا دعوٰی ہے کہ ایک خاتون سمیت پانچ عام شہری ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح سکیورٹی فورسز کے سات اہلکار مقامی طالبان کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نےگٹ پیوچار میں مقامی طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا اور اس دوران ایک گولہ تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں ایک گھر پر لگا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک دوسرے گھر میں بھی ایک گولہ گرا ہے جس میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ فوجی حکام نےگٹ پیوچار پر بمباری کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف فوج کے تعلقات عامہ کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی صبح سویرے سکیورٹی فورسز کے سات اہلکار مقامی طالبان کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ان کے بقول ان اہلکاروں کو دو ہفتے قبل تحصیل کبل کے سوگلئی چوک سے اغواء کر لیا گیا تھا۔ ضلع سوات میں اتوار کو ہونے والے ایک خود کش حملے کے بعد شورش زدہ علاقوں میں آج پہلی مرتبہ کرفیو میں کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں کی گئی۔اس سے قبل روزانہ صبح سات سے شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی کی جاتی تھی۔ دوسری طرف شورش زدہ علاقوں سے اشیائے خورد و نوش بالخصوص آٹے کی قلت کی شکایتیں بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ کرفیو اور سخت سکیورٹی کی وجہ سے لوگوں کو علاقے سے نقل مکانی کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل سکیورٹی فورسز کے شدید حملوں کے نتیجے میں مقامی طالبان نےعلاقہ چھوڑدیا تھا جس کے بعد اتوار کی صبح پہلی مرتبہ سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو خودکش حملہ کا نشانہ بنایا گیا جس میں تین پولیس اہلکار سمیت نوافراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ عام شہری بھی شامل تھے۔ | اسی بارے میں کامرہ: سکول بس پر خودکش حملہ10 December, 2007 | پاکستان سوات: خودکش حملہ نو ہلاک09 December, 2007 | پاکستان سوات: لوگوں میں عدم تحفظ برقرار08 December, 2007 | پاکستان سوات سے خودکش بمبار روانہ: رپورٹ08 December, 2007 | پاکستان فضل اللہ کے مرکز پر فوج کا قبضہ06 December, 2007 | پاکستان طالبان حکمتِ عملی تبدیل،مٹہ فوج کے پاس05 December, 2007 | پاکستان ’ناجیہ ٹاپ فوجی قبضے کے بعد‘05 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||