اسلام آباد: مظاہرے پر لاٹھی چارج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلبہ، سول سوسائٹی اور وکلاء کے ہنگامی حالت کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر لاٹھی چارج کیا ہے۔ مختلف درسگاہوں کے طلبہ، سول سوسائٹی کے اراکین اور وکلا اسلام آباد کے مصروف آبپارہ بازار میں جمع ہوئے۔ تحریک انصاف کے کارکن بھی پارٹی پرچموں کے ساتھ مظاہرے میں شریک تھے۔ تاہم توقع اور اعلان کے باوجود جماعت کے رہنما عمران خان شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے صدر پرویز مشرف کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ انہوں نے آبپارہ میں دھرنا بھی دیا۔ بعد میں تقریبا دو ڈھائی سو کے قریب مظاہرین نے میلوڈی کی جانب مارچ شروع کر دیا۔ پولیس نے انہیں ایک دو مقامات پر روکنے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے مارچ جاری رکھا۔ اسی دوران پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ تین نومبر کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد سے کم تعداد کے باوجود سول سوسائٹی کے لوگ اور طلبہ مسلسل احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ | اسی بارے میں حلف پر احتجاج، پولیس لاٹھی چارج29 November, 2007 | پاکستان عدلیہ کی بحالی کے لیے تحریک29 November, 2007 | پاکستان سرحد، پنجاب میں مظاہرے،گرفتاریاں16 November, 2007 | پاکستان APDM کی کال پر احتجاج، گرفتاریاں23 November, 2007 | پاکستان کراچی: صحافیوں کا احتجاج اور دھرنا 24 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||