چھپ کر فلم بنانے والا رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی پولیس نے فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی فلم بنانے والے ایک امریکی باشندے کو امریکی سفارت خانے کے دباؤ پر رہا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی شہری رابرٹ سٹیفورڈ، جو کہ ایک آئیل کمپنی میں ملازم ہیں اور ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوے تھے، راولپنڈی میں واقع ایک ایسے فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھرے ہوے تھے جو آرمی ہاکی سٹیڈیم کے قریب واقع ہے اور جہاں پر سبکدوش ہونے والے آرمی چیف صدر جنرل پرویز مشرف نئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو فوج کی کمان سپرد کر رہے تھے۔ اطلاعت کے متابق رابرٹ سٹیفورڈ ہوٹل کی چھت سے ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والی اس تقریب کی فلم بنا رہے تھے جب خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار جو اُس وقت ہوٹل کے اندر موجود تھے آ کر اُنھیں گرفتار کرلیا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ یہاں پر ان سے پوچھ گچھ جاری رہی اور بعدازاں ان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس واقعہ کا علم ہوتے ہی پاکستان میں امریکی سفارت خانہ نے اپنے شہری کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کردی جس کے بعد رابرٹ سٹیفورڈ کو رہا کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں ’پرویز مشرف آئے گا پھر دوبارہ‘18 August, 2007 | پاکستان مسلم لیگ کا وردی مخالِف دھڑا19 August, 2007 | پاکستان اگر ایسا ہو تو کیا ہو14 September, 2007 | پاکستان ’چور کو گھر سے نکل جانے دیں‘ 17 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||