BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 November, 2007, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اب مشرف سے مذاکرات نہیں‘

بینظیر بھٹو
غیرجانبدار افسران کو تعینات کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا: بینظیر بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ وہ جنرل پرویز مشرف سے بات چیت کے بعد اب اس عمل کو دہرانے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

انہوں نے یہ بات پیر کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن سے ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیر نے بینظیر بھٹو سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جس میں ملک میں ایمرجنسی کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال بھی زیرِغور آئی۔

بینظیر بھٹو نے کہا کہ ’ہم جمہوریت کے روڈ میپ پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہمیں یہ یقین نہیں کہ جنرل مشرف یہ روڈ میپ دے سکتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ اب کیا وجہ ہے کہ مذاکرات کیے جائیں ’ہم نے مذاکرات کیے کیونکہ ہم عدم استحکام نہیں چاہتے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم موڈریٹ پاکستان چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ منتقلیِ اقتدار معمول کے مطابق ہو لیکن ہم نہیں سمجھتے کہ جنرل مشرف ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے وعدے نہیں نبھائے۔ انہوں نے پندرہ نومبر تک وردی اتارنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ پورا نہیں کیا اور اس بارے میں اب تک اگلی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔‘

بینظیر بھٹو نے الزام لگایا کہ کہ شفاف انتخابات کے لیے غیرجانبدار افسران کو تعینات کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے معاملات کی وجہ مذاکرات کے سلسلے کو ختم کرنے کا سبب بنے۔

کوئی اتفاقِ رائے
 بینظیر بھٹو نے کہا کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہی ہیں کیونکہ وہ یہ معلوم کرنا چاہتی ہیں کہ کسی ایک ایجنڈے پر کوئی اتفاقِ رائے ہوسکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ جلد بازی میں کوئی اعلان کردیا جائے اور بعد میں عوام کو مایوسی ہو

بینظیر نے کہا کہ وہ عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی اور انہوں نے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس بھی منگل کو بلایا ہے جس میں موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ’بہت سی سیاسی جماعتیں ہیں جن کا اپنا نقطۂ نظر ہے اور یہ اسی طرح ہے جیسے ایک باغ میں کئی پھول ہوں اور ہر ایک کی اپنی خوشبو ہو۔‘ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کررہی ہیں کیونکہ وہ یہ معلوم کرنا چاہتی ہیں کہ کسی ایک ایجنڈے پر کوئی اتفاقِ رائے ہوسکتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ جلد بازی میں کوئی اعلان کردیا جائے اور بعد میں عوام کو مایوسی ہو۔

پیپلزپارٹی کی چئرپرسن نے نوازشریف، اسفندیار ولی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بات چیت کے ذریعے ایسا مشترکہ راستہ اختیار کرنا چاہتی ہیں جس سے عوام کو اختیار ملے۔

بعدازاں انہوں نے نجی ٹی وی جیو کے دفتر کا دورہ کیا اور سٹاف کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور بینظیر بھٹو سے میڈیا کو بات نہیں کرنے دی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے جیو اور اے آر وائی ٹی وی چینلز کی نشریات کو حکومت کے دباؤ کے بعد دبئی سے بھی مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
بینظیر بھٹو کی نظر بندی ختم
15 November, 2007 | پاکستان
’نگران حکومت کا حلف غداری‘
16 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد