’رکاوٹوں کے باوجود ترقی جاری‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر پرویز مشرف نے کوئٹہ میں صوبائی حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود ملک میں جمہوریت اور ترقی کا عمل جاری رہا ہے۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچنے کے بعد بلوچستان اسمبلی کی تحلیل سے قبل صوبائی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ بلوچستان اسمبلی اتوار اور پیر کی درمیانی شب تحلیل کر دی جائے گی اور پیر کی صبح نگران وزیراعلٰی کابینہ سمیت حلف اٹھائیں گے۔ صدر پرویز مشرف نے کہا کہ یہ انتخابات کا وقت ہے اور لوگ اس کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی۔ انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سخت قدم اٹھائے ہیں تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہو۔ صدر پرویز مشرف نے چار سو چون کلومیٹر طویل سوراب ہوشاب روڈ کا افتتاح بھی کیا۔ اس منصوبے پر بائیس ارب روپے لاگت آئے گی۔ ادھر بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کا وقت قریب آنے کے باوجود تاحال اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ صوبے کا نگران وزیراعلی کون ہوگا۔ اس عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی، سابق چیف سیکرٹری مرزا قمر بیگ اور سابق گورنر بلوچستان امیر الملک مینگل کے نام نمایاں ہیں۔ |
اسی بارے میں انتخابات، ریٹرننگ افسروں کی منظوری14 November, 2007 | پاکستان ’ایمرجنسی میں انتخابات نامنظور‘11 November, 2007 | پاکستان بلوچستان: پولیس کے چھاپے جاری04 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||