میڈیا پابندیاں، احتجاج کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صحافیوں نےحکومت کو جمعرات تک کی مہلت دی ہے کہ وہ نجی نیوز چینلز پر عائد پابندیاں اور دو ترممیی آرڈینیس واپس لے لے ورنہ وہ 9 نومبر سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کریں گے۔ اس بات کا اعلان آج پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ یا پی ایف یو جے کے صدر ہما علی اور سیکرٹری جنرل مظہر عباس نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ پی ایف یو جے نے جمعہ کے دن یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صحافی جمعہ اور ہفتےکے دن تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کریں گے اور پریس کلب کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے ٹی وی میزبانوں سے کہا ہے کہ وہ اُس روز اپنے پروگراموں کے دوران سیاہ پٹیاں باندھیں۔ بارہ نومبر کو مختلف اخبارات اور ٹی وی کے دفاتر میں اجلاس ہوں گے۔ چودہ نومبر کو احتجاجی کیمپ منعقد کییے جائیں گے اور علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ پندرہ نومبر کو عالمی ایکشن ڈے منایا جائے گا اور مختلف ممالک میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے متعلقہ ممبران احتجاج کریں گے۔ | اسی بارے میں میڈیا پر پابندیاں مزید سخت03 November, 2007 | پاکستان ’میڈیا پر پابندی کالا قانون ہے‘04 November, 2007 | پاکستان صحافی: سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ 04 November, 2007 | پاکستان غیرمعمولی حالات میں غیر روایتی ذرائع ابلاغ 07 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||