’انتخابی شیڈول کا اعلان جلد کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے پاکستان کے انتخابی کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان جلد از جلد کر دے تاکہ بین الاقوامی برادری اور پاکستانی عوام کو انتخابات کے مقررہ وقت پر ہونے کا یقین ہوسکے۔ یہ بات پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے چیف الیکشن کمیشنر جسٹس (ر) قاضی فاروق سے ایک ملاقات میں کی ہے۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ ان کا ملک توقع کرتا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف فوجی سربراہ کا عہدہ چھوڑ کر سویلین جمہوری حکمرانی کی جانب پیش قدمی کا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ امریکہ پاکستان میں ووٹروں کی تربیت، سیاسی جماعتوں کے استحکام، ووٹر لسٹوں کو کمپوٹرازڈ کرنے کے لیے اب تک چھبیس ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جاپان سے خریدے گئے اسی ہزار بیلٹ باکسس کی کھیپ نو نومبر کو انتخابی کمیشن کے حوالے کر دی جائے گی۔ | اسی بارے میں ایمرجنسی جلد از جلد ہٹائی جائے: بش06 November, 2007 | پاکستان انتخابات شیڈول کے مطابق: اٹارنی جنرل05 November, 2007 | پاکستان پہلے سے مراسم نہ رہیں گے: امریکہ05 November, 2007 | پاکستان انتخابات کا اعلان کیاجائے: بینظیر05 November, 2007 | پاکستان جو کچھ کیا اس پر فخر ہے:خلیل رمدے06 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||