ارمان صابر بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 | | | پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی وکلاء گرفتار کیے گئے ہیں |
پاکستان پیپلز پارٹی کی چئر پرسن بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ مسائل کا پرامن اور سیاسی حل تلاش کیا جائے، صدر مشرف عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ بلاول ہاؤس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے ملک بھر میں وکلاء کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بھی وکلاء گرفتار کیے گئے ہیں۔ حکومت تشدد کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے پر امن اور سیاسی حل تلاش کرے۔
انہوں نے کہا کہ موجود اسمبلیوں کی معیاد پندرہ نومبر کو ختم ہونی تھی صدر مشرک آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں اور آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔ بینظیر بھٹو نے کہا کہ جنرل مشرف نے یقین دہانی کروائی تھی اور قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ وردی اتار دیں گے اب وہ اپنا وعدہ پورا کریں۔ |