سپریم کورٹ: کیسز کی سماعت ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سپریم کورٹ میں آنے والے تبدیلیوں کے بعد عدالت نے مقدمات کی سماعت تین روز تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ نومبر پانچ سے آٹھ تک سماعت کے لیے لگائے گئے تمام مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی اور اگلی سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آئین کے معطل کیے جانے کے بعد ملک کی وکلاء تنظیموں نے عدالتوں کا بائیکاٹ اور عدالتوں میں احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت ان تمام ججوں کے نام ہٹا دیئے گئے جنہوں نے پی سی آو کے تحت حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی سائٹ کے مطابق اس وقت سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد صرف چار ہے جن میں چیف جسٹس عبد الحمید ڈوگر بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کی سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں میں عبد الحمید ڈوگر، جسٹس نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس جاوید بٹر سپریم کورٹ کے جج ہیں۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو ہٹا کر ان کی سارہ سعید کو رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنی ویب سائٹ سے ان تمام ججوں کے نام ہٹا دیئے ہیں جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ نے اپنی سائٹ کو ابھی تک اپ ڈیٹ نہیں کیا ہے ۔ | اسی بارے میں ایمرجنسی نافذ، آئین معطل، جسٹس چودھری برطرف، پریس پر پابندیاں03 November, 2007 | پاکستان ججوں کی بڑی تعدادنےحلف نہیں اٹھایا03 November, 2007 | پاکستان ’حلف نہ اٹھانےوالے جج دفتر جائیں گے‘04 November, 2007 | پاکستان وکلاء کےگھروں پر چھاپے، کئی گرفتار04 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||