BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 October, 2007, 09:32 GMT 14:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قانونی مشکلات ختم نہیں ہوئیں

 بینظیر
سوئس مجسٹریٹ نے بینظیر اور ان کے شوہر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی
پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو خود ساختہ جلاوطنی کا خاتمہ کر کے وطن واپس لوٹنے کے بعد انتخابات کی تیاری کر رہی ہیں۔

بینظیر کی واپسی اس وقت ہی ممکن ہوئی ہے جب پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف نے انہیں ایک متنازعہ آرڈیننس کے ذریعے معافی دی۔

سپریم کورٹ اب بھی اس معافی کو غیر قانونی قرار دے سکتی ہے اور اگر عدالت اس معافی کو مان بھی لے تب بھی بینظیر کو پاکستان سے باہر بہت سے مقدمات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایسا ہی ایک مقدمہ سوئٹزرلینڈ میں درج ہے جہاں سنہ 2003 میں جنیوا کے ایک مجسٹریٹ نے انہیں منی لانڈرنگ کا خطاوار قرار دیا تھا۔ مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بینظیر اور ان کے ساتھیوں نے ایس جی ایس اور کوٹیکنا نامی سوئس کمپنیوں سے’ کک بیکس‘ کی صورت میں پندرہ ملین ڈالر وصول کیے۔

مجسٹریٹ نے بینظیر اور ان کے شوہر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی اور ان سے کہا تھا کہ وہ حکومتِ پاکستان کو قریباً بارہ ملین ڈالر لوٹائیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مجسٹریٹ ڈینیئل ڈیواڈ کا کہنا ہے کہ’مجھے اپنے ان فیصلوں پر کوئی شبہ نہیں جو کئی برس کی تحقیقات کے بعد سامنے آئے ہیں‘۔

بینظیر کی جانب سے ان کی غیر حاضری میں کیے جانے والے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے اور اب اس مقدمے کی کارروائی دوبارہ جاری ہے۔ اس مقدمے کے حوالے سے بینظیر کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ الزامات کردار کشی کی مہم کا حصہ ہیں۔ بینظیر بھٹو نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ہے اور انہوں نے اپنے شوہر آصف علی زرداری کے ہمراہ ہر ملک کی عدالت میں اپنا دفاع کیا ہے‘۔

اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ مستقبل میں حکومتِ پاکستان آئندہ کی سماعت کے دوران یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائے کہ بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر یا صرف ان کے شوہر نے راک وڈ اسٹیٹ’رشوت کی رقم‘ سے خریدی یا یہ رقم اس کی تزئین و آرائش میں استعمال کی گئی۔
جسٹس کولنز

پاکستان میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مشرف بینظیر ڈیل کے بعد یہ سوئس کیس ختم ہو جائے گا تاہم سوئس قانون کے تحت اگر حکومتِ پاکستان اس مقدمے میں تعاون ختم بھی کر دے تب بھی یہ قانونی کارروائی خود بخود ختم نہیں ہو سکتی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس مقدمے کے حالیہ منصف ونسٹن فورنیئر کا کہنا ہے کہ وہ حالیہ ہفتے میں یہ مقدمہ جنیوا کے اٹارنی جنرل کو سونپنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بینظیر کے خلاف ایک دوسرے بین الاقومی مقدمے کی کارروائی انگلستان میں ہو رہی ہے۔ اس مقدمے کی مدعی حکومتِ پاکستان کا الزام ہے کہ بینظیر اور ان کے شوہر نے ’کک بیکس‘ سے حاصل کردہ رقوم سے برطانوی کاؤنٹی سرے میں تین اعشاریہ چار ملین ڈالر مالیت کی راک وڈ اسٹیٹ خریدی ہے۔

بینظیر اور آصف علی زرداری آٹھ برس تک اس جائیداد کی ملکیت سے انکار کرتے رہے تاہم سنہ 2004 میں آصف علی زرداری نے اچانک اقرار کیا کہ یہ جائیداد ان کی ہے۔

پھر 2006 میں ایک انگریز جج لارڈ جسٹس کولنز نے اس مقدمے میں حتمی تو نہیں مگر ایک دلچسپ فیصلہ دیا جس کی رو سے انہوں نے اس بات پر زور تو نہیں دیا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی ثبوت ملے ہیں لیکن جسٹس کولنز کاکہنا تھا کہ اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ مستقبل میں حکومتِ پاکستان آئندہ کی سماعت کے دوران یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائے کہ بینظیر بھٹو اور ان کے شوہر یا صرف ان کے شوہر نے راک وڈ اسٹیٹ’رشوت کی رقم‘ سے خریدی یا یہ رقم اس کی تزئین و آرائش میں استعمال کی گئی۔

برطانوی کاؤنٹی سرے میں واقع راک وڈ اسٹیٹ

بی بی سی کی جانب سے راک وڈ جائیداد سے متعلق سوال پر بینظیر بھٹو کے ترجمان نے کرپشن کے الزامات سے تو انکار کیا تاہم کوئی تفصیل فراہم نہیں کی جبکہ ان کے شوہر کے وکیل جسٹس کولنز کو بتا چکے ہیں کہ یہ مقدمہ مفروضات کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے۔

لندن میں جاری یہ مقدمہ سول مقدمہ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مشرف حکومت اسے جاری نہیں رکھنا چاہتی تو یہ ختم ہوجائےگا۔

اس کے علاوہ بینظیر بھٹو کا نام عراق کے تیل برائے خوراک سکینڈل میں بھی لیا جاتا رہا ہے۔ سنہ 2005 میں امریکی فیڈرل ریزرو کے سابق سربراہ پال والکر کی سربراہی میں قائم غیر جانبدار تفتیشی کمیشن نے پتہ لگایا تھا کہ 2003 سے قبل 2000 کمنپیوں نے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صدام حسین حکومت کو غیر قانونی ادائیگیاں کی تھیں۔

2004 میں آصف زرداری نے سرے جائیداد کی ملکیت کا اقرار کیا

ان کمپنیوں میں سے ایک کمپنی متحدہ عرب امارات میں قائم پیٹرولائن ایف زیڈ سی بھی تھی جس نے صدام حکومت کو دو ملین ڈالر ادا کیے تھے اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق بینظیر اس کمپنی کی سربراہ تھیں۔

اگر یہ دستاویزات اصل ہیں اور تیل برائے خوراک سکینڈل کے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو یہ بینظیر بھٹو کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ہسپانوی حکام بھی ایسے لین دین کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں جس کا تعلق پیٹرولائن ایف زیڈ سی سے ہے۔

ادھر پاکستان میں قومی مفاہمتی آرڈیننس سنہ 1986 سے 1999 تک کے مقدمات کا احاطہ کرتا ہے جبکہ پیٹرولائن ایف زیڈ سی کے لین دین اس کے بعد کے زمانے کے ہیں اور یوں اس مقدمے پر آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

بینظیر بھٹو نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے تمام الزامات سے انکار کیا ہے اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے اوپر عائد تمام الزامات سیاسی عداوت کا نتیجہ ہیں۔ تاہم پاکستان میں مفاہمتی آرڈیننس آنے کے باوجود ان سب غیر ملکی مقدمات کی موجودگی میں بینظیر کی قانونی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔

بینظیر نوڈیرو میںبینظیر نوڈیرو میں
سخت حفاظتی انتظامات میں استقبال
سیاسی میزان
بینظیر اور مشرف کس کی کیا مجبوری
بینظیر’ویلکم بینظیر ویلکم‘
بینظیر کو مشرف کے پاکستان میں خوش آمدید
بی بی اور میڈیا
بینظیر کا پنجاب پر بیان اخبارات میں چھایا رہا
بینظیربینظیر کی واپسی
بینظیر کی وطن واپسی کا اعلان اور عوام کا جوش
بینظیر بھٹو (فائل فوٹو)بینظیر کی سیاست
اکیس سال کے سفر میں کیا کیاہوا؟
امین فہیمبینظیر کی واپسی
بینظیر تاریخ دہرانے کی پوزیشن میں ہیں یا نہیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد