BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 October, 2007, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد: نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

صوبہ سرحد کی نگران کابینہ کے چار وزراء نے حلف لے لیا
سرحد کی نگران کابینہ کے چار
صوبہ سرحد کی نگران کابینہ کے پہلے مرحلے میں چار صوبائی وزراء نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

بدھ کو گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نگران وزیراعلی شمس الملک، وفاقی وزراء، مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں اور اعلی سول حکام نے شرکت کی۔ گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی نے نگران وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں شہزادہ گستاسب خان، بخت بیدار خان، اعظم خان اور محمد علی شاہ باچا شامل ہیں۔

نگران کابینہ میں شامل ہونے والے شہزادہ گستاب خان حال ہی میں توڑی جانے والی سرحد اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے اور ان کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ ان کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے۔

اعظم خان سرحد کے چیف سیکرٹری رہے چکے ہیں اور ان کو محکمہ خزانہ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ محمد علی شاہ باچا مسلم لیگ (ق) کے رہنما ہیں اور پہلے بھی صوبائی وزیر رہ چکے ہیں ، انہیں ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ کابینہ میں شامل ہونے والے چوتھے وزیر بخت بیدار خان کا تعلق پیپلز پارٹی شیر پاؤ سے ہے۔ وہ 1993 سرحد اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور ان کو محکمہ محنت کی وزرات دی گئی ہے۔

ادھر گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں عوام کو اب یہ احساس ہوگیا ہے کہ غیر ملکیوں کو پناہ دینے کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حلف برداری کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وزیرستان میں دواڑ قبیلے نے اپنا قومی لشکر تیار کرلیا ہے اور اب وہ بیدار ہوگئے ہیں اور یہ اچھی بیداری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی قبائلی نے غیر ملکیوں کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ پرامن طریقے سے چلے جائیں اور اسی طرح قبائل کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیرملکیوں کو پناہ دینے کا سلسلہ ترک کردیں۔

اسی بارے میں
میرعلی جھڑپ: افراد3 ہلاک
14 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد