پی پی پی عدم اعتماد، افسر تبدیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پپپلزپارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو کی جانب سے ان کے استقبالیہ قافلے پر اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے دو بم دھماکوں کے تفتیشی عمل پر عدم اطمینان کے اظہار کے بعد صوبائی محکمہ داخلہ کی تشکیل کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی منظور مغل رخصت پر چلے گئے ہیں اور بدھ کو حکومت نئے سربراہ کے نام پر غور کر رہی ہے۔ اٹھارہ اکتوبر کو کارساز موڑ کے قریب دو بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے کے لیے حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس کے سربراہ ڈی آئی جی منظور مغل کو مقرر کیا گیا تھا تاہم ٹیم میں ان کی شمولیت کے بعد پاکستان پپپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو کی جانب سے تفتیشی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔ پپپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر قائم علی شاہ نے کہا تھا کہ ’ہم جس طرح شفاف انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں اسی طرح چاہتے ہیں کہ بم دھماکوں کی تفتیش بھی شفاف ہو اور موجودہ تشکیل کردہ ٹیم پر ہمیں اعتماد نہیں ہے‘ پپپلز پارٹی کی جانب سے عدم اطمینان کے بعد حکومتی حلقوں میں یہ محسوس کیا گیا کہ تفتیش کے نتیجے کو شبہات سے دور رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے اور منظور مغل کو آخر کار اس ٹیم سے رخصت ہونا پڑا۔ ڈی آئی جی نے بدھ کے روز ذاتی وجوہات کی بناء پر رخصت پر جانے کے لیے ایک درخواست جمع کرائی جو فوری طور پر منظور کرلی گئی ہے لیکن ابھی تک ان کی جگہ کسی کو ٹیم کا سربراہ مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے سیکریٹری بریگیڈئر( ریٹائرڈ) غلام محمد محترم نے منظور مغل کی رخصت کی درخواست منظور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ٹیم کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کرنے کے بعد اس بابت نوٹیفیکیشن کا اجراء کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پپپلز پارٹی نے سن انیس سو ننانوے میں الزام لگایا تھا کہ بینظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری کو سی آئی اے یعنی سینٹرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس وقت منظور مغل ایس ایس پی، سی آئی اے تھے۔ | اسی بارے میں بینظیر حملے: تفتیش داخل دفتر؟24 October, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکوں میں 134 ہلاک19 October, 2007 | پاکستان کراچی دھماکوں کی وسیع تر مذمت 18 October, 2007 | پاکستان بم دھماکے کے بعد فضا سوگوار19 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||