’انتخابات متاثر نہیں ہوں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اور موجودہ حالات کی وجہ سے عام انتخابات متاثر نہیں ہوں گے اور یہ اپنے وقت پر آئین اور قانون کے مطابق منعقد ہونگے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کراچی دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابلِ مذمت واقعہ ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی تھی جس کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ’ہم نے کوشش کی تھی کہ پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد سکیورٹی خدشات کا خاتمہ کیا جائے اور سندھ کے سکیورٹی حکام پیپلز پارٹی سے رابطے میں تھے اور انہیں ریلی کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا تھا کیونکہ خود کش حملوں کو روکنا ایک مشکل امر ہوتا ہے‘۔ شوکت عزیز نے کہا کہ ’ہم نے اپنی اطلاعات کی بنیاد پر انہیں بتایا تھا کہ خطرات موجود ہیں لیکن حتمی فیصلہ تو بینظیر نے کرنا تھا‘۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک آصف زرداری کے الزامات کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں تحقیقات ہورہی ہے اور حتمی نتائج آنے تک کسی کا نام لینا مناسب عمل نہیں ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات طارق عظیم نے کہا کہ ’حکومت نے پیپلزپارٹی کو وراننگ دے دی تھی کہ خود کش حملہ ہوسکتا ہے اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنا پروگرام مؤخر کردیں اور جب اس مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا تو وہ تب آجائیں لیکن اس کے باوجود بینظیر نے آنے کا اعلان کر دیا تو انہیں تجویز دی گئی کہ وہ ایئرپورٹ سے مزار قائد کا سفر ہیلی کاپٹر سے کریں‘۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر دو مقامات پر ہیلی پیڈ بھی بنا دیے گئے تھے تاکہ بینظیر جب چاہیں ان مقامات پر اتر کر اپنے استقبال کے لیے آنے والوں سے مل سکیں لیکن انہوں نے یہ منصوبہ بھی نہیں مانا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بینظیر نے جن میجرجنرل ریٹائرڈ احسان کو اپنی سکیورٹی کی ذمہ داری دی تھی وہ فوج کے ریٹائرڈ ڈاکٹر ہیں اور انہیں سکیورٹی کے معاملات کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔طارق عزیز نے کہا کہ ’چونکہ شو پیپلز پارٹی کا تھا اس لیے حکومت نے اسے روکنے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کی تھی‘۔ | اسی بارے میں صوبہ سرحد میں دھماکہ ایک زخمی19 October, 2007 | پاکستان بارہ مئی کے بعد اٹھارہ اکتوبر 19 October, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکوں میں 134 ہلاک19 October, 2007 | پاکستان عالمی رہنماؤں کا بینظیر سے رابطہ19 October, 2007 | پاکستان بینظیر حملہ، را پر نظر: لغاری19 October, 2007 | پاکستان سرحد میں مزید حفاظتی اقدامات 19 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||